Faraz Faizi

Add To collaction

30-Nov-2021-تحریری مقابلہ - وقت کتنا بدل گیا جانی!!!!



♥★♥★♥★♥★

جس کو جلنا تھا جل گیا جانی!

میں تو آگے نکل گیا جانی!


اس کو پہلی دفع جو دیکھا تو

سینے سے دل نکل گیا جانی!


یہ جوانی ہے دھیان میں رکھنا

اچھا اچھا پھسل گیا جانی!


چائے والا بھی آج پی ایم ہے

وقت کتنا بدل گیا جانی!


گھر میں چولہا جلا نہ جنتا کے

تیل مگر سارا جل گیا جانی!


رام تو خوش بہت ہوئے ہوں گے

اتنا دیپک جو جل گیا جانی!


نفرتوں کا ہے وائرس ہر سُو

کرونا تو کب کا ٹل گیا جانی!


چھوڑ کر اپنا سارا کچھ فیضی

میں ترے رنگ میں ڈھل گیا جانی!


★♥★♥★♥★♥★

کاوش فکر: فراز فیضی. کشن گنج بہار
Mobile No.: 9326187516

   6
1 Comments

وااااااااہ کیا بات ہے جانی

Reply